سورة الأنبياء - آیت 43
أَمْ لَهُمْ آلِهَةٌ تَمْنَعُهُم مِّن دُونِنَا ۚ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنفُسِهِمْ وَلَا هُم مِّنَّا يُصْحَبُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر کیا ان کے لیے معبود ہیں جو ہم سے انہیں بچا سکتے ہیں؟ (بھلا وہ کیا بچائیں گے) وہ خود اپنی مدد تو کر نہیں سکتے اور نہ ہماری ہی طرف سے حفاظت پاسکتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت ٤٣) کا تعلق گزشتہ مضمون سے ہی ہے کہ کیا مشرکین مکہ کےجھوٹے معبود اس عذاب سے انہیں بچا سکیں گے؟ حالانکہ ان کے اندر اتنی بھی قدرت نہیں ہے کہ وہ خود اپنی مدد کرسکیں، یا کوئی اور ہے جو ان کافروں کو ہمارے عذاب سے بچا سکے؟ جواب ظاہر ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ انہیں عذاب میں مبتلا کرنا چاہے تو آسمان و زمین میں کوئی نہیں جو انہیں اس سے بچا سکے۔