سورة الأنبياء - آیت 37
خُلِقَ الْإِنسَانُ مِنْ عَجَلٍ ۚ سَأُرِيكُمْ آيَاتِي فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آدمی کی سرشت ہی میں جلد بازی ہے (وہ مستقبل کا انتظار کرنا نہیں چاہتا) اچھا عنقریب تمہیں اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھا دیں گے، اتنی جلدی نہ کرو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(١٦) نضر بن حارث جو رسول اللہ کا بہت بڑا دشمن تھا، وہ اور دیگر مشرکین مکہ عذاب آجانے کی جلدی کرتے