سورة طه - آیت 122

ثُمَّ اجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَتَابَ عَلَيْهِ وَهَدَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(لیکن) پھر اس کے پروردگار نے اسے برگزیدہ کیا، اس پر (اپنی رحمتوں سے) لوٹ آیا، اس پر (زندگی و عمل کی) راہ کھول دی۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

مفسرین لکھتے ہیں کہ ان سے اس غلطی کا ارتکاب مقام نبوت پر سرفراز ہونے سے پہلے ہوا تھا، اس غلطی کی انہوں نے اپنے رب سے مغفرت طلب کی تو اللہ نے انہیں معاف کردیا اور اپنی پیغامبری کے لیے انہیں چن لیا۔