سورة طه - آیت 120

فَوَسْوَسَ إِلَيْهِ الشَّيْطَانُ قَالَ يَا آدَمُ هَلْ أَدُلُّكَ عَلَىٰ شَجَرَةِ الْخُلْدِ وَمُلْكٍ لَّا يَبْلَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لیکن پھر شیطان نے آدم کو وسوسہ میں ڈالا، اس نے کہا اے آدم ! میں تجھے ہمیشگی کے درخت کا نشان دے دوں؟ اور ایسی پادشاہی کا جو کبھی زائل نہ ہو؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

٥٣۔ لیکن شیطان جو گھات میں لگا تھا، اس نے آدم کے دل میں وسوسہ پیدا کرنا شروع کیا اور کہا اے آدم ! کیا میں تمہیں ایک ایسا درخت بتاؤں جسے کھانے کے بعد تم دونوں جنت سے کبھی نہ نکلو گے، اور ہمیشہ کے لیے یہاں تمہارا راج رہے گا؟