سورة طه - آیت 116

وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (پھر) وہ معاملہ یاد کرو جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا تھا آدم کے آگے جھک جاؤ، سب جھک گئے تھے مگر ابلیس نہیں جھکا اس نے انکار کیا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

٥١۔ اللہ سے عہد کرنے کے بعد آدم نے عزم کیا تھا کہ وہ اس کے ہر حال میں پابند رہیں گے، لیکن شیطان ان کے پیچھے لگا رہا، یہاں تک کہ ان کے عزم کی پختگی جاتی رہی۔ مذکور ذیل آیتوں میں اسی کی تفصیل ہے : اللہ نے نبی کریم سے فرمایا کہ آپ لوگوں کو یہ واقعہ سنا دیجیے، جب ہم نے فرشتوں کو آدم کے لیے اظہار تعظیم کے طور پر سجدہ کرنے کا حکم دیا تھا، تو تمام فرشتوں نے حکم کی تعمیل کی، لیکن ابلیس جو جنوں میں سے تھا اس نے کبر وغرور میں آکر سجدہ کرنے سے انکار کردیا،