سورة طه - آیت 110

يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِهِ عِلْمًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جو کچھ لوگوں کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے گزر چکا سب کا وہ علم رکھتا ہے، مگر انسان اپنے علم سے اس پر چھا نہیں سکتا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

٤٤۔ اہل محشر کے بارے میں کیا فیصلہ ہوگا کون جنت میں داخل کیا جائے گا اور کسے جہنم میں دھکیل دیا جائے گا، اور ان سب نے دنیا میں کیا اچھے یا برے اعمال کیے تھے، ان تمام باتوں کا علم صرف اللہ کو ہے، اس لیے قیامت کے دن اس کا فیصلہ یقینا عدل و انصاف کے مطابق ہوگا، اور اس کی رحمت ہر حال میں عذاب پر غالب ہوگی، مخلوق کا علم اس کی ذات و صفات اور اس کے علوم و احکام کا احاطہ نہیں کرسکتا۔