سورة طه - آیت 102
يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ ۚ وَنَحْشُرُ الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ زُرْقًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ دن کہ نر سنگھا پھونکا جائے گا ہم مجرموں کو جمع کریں گے اور ان کی آنکھیں مارے دہشت کے بے نور ہوں گی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
٣٩۔ یہاں مراد دوسرا صور ہے جس کے پھونکے جانے کے بعد تمام لوگ زندہ ہو کر میدان محشر کی طرف چل پڑیں گے، اور اس کی دلیل آیت کا دوسرا حصہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ نے صراحت کردی ہے کہ اس دن ہم مجرموں کو جمع کریں گے اس حال میں کہ ان کے چہرے مارے رعب و دہشت کے سیاہی لیے زرد ہوں گے،