سورة طه - آیت 98

إِنَّمَا إِلَٰهُكُمُ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ وَسِعَ كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

معبود تو تمہارا بس اللہ ہی ہے، اس کے سواو کوئی نہیں، وہی ہے جو ہر چیز پر اپنے علم سے چھایا ہوا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

٣٧۔ سامری کے مشرکانہ عقیدے اور بت پرستی کی تردید کے بعد، موسیٰ (علیہ السلام) نے بنی اسرائیل کو مخاطب کر کے عقیدہ توحید کو بیان کیا ہے کہ تم سب کا معبود اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، نہ کہ وہ بچھڑا جس کے ذریعہ سامری نے تم سب کو گمراہ کردیا تھا، پھر کہا کہ اس ذات واحد کا علم ہر چیز کو محیط ہے، اور اس کے سوا ہر شخص کا علم ناقص اور اس کی قدرت ناقص ہے، اس لیے اس کے سوا کوئی دوسرا معبود کیسے ہوسکتا ہے؟