سورة طه - آیت 90

وَلَقَدْ قَالَ لَهُمْ هَارُونُ مِن قَبْلُ يَا قَوْمِ إِنَّمَا فُتِنتُم بِهِ ۖ وَإِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمَٰنُ فَاتَّبِعُونِي وَأَطِيعُوا أَمْرِي

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہارون نے اس سے پہلے انہیں (صاف صاف) جتا دیا تھا، بھائیو ! یہ اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ تمہاری (استقامت کی) آزمائش ہورہی ہے، تمہارا پروردگار تو خدائے رحمان ہے، دیکھو ! میری پیروی کرو اور میرے کہے سے باہر نہ ہو۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(٣٣) ہارون (علیہ السلام) نے بنی اسرائیل کو تنبیہ کی تھی کہ تم لوگ بچھڑے کو اپنا معبود بنا کر گمراہ ہوگئے ہو، تمہارا رب وہ اللہ ہے جس کی صفت رحمن ہے، اس لیے میری بات مانو اور اسی کی عبادت کرو،