سورة طه - آیت 85

قَالَ فَإِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِن بَعْدِكَ وَأَضَلَّهُمُ السَّامِرِيُّ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

فرمایا مگر ہم نے تیرے پیچھھے تیری قوم کی (استقامت کی) آزمائش کی اور سامری نے اسے گمراہ کردیا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تب اللہ نے انہیں بتایا کہ ہم نے آپ کی روانگی کے بعد آپ کی قوم کو آزمائش میں ڈال دیا ہے، اور سامری نے انہیں گمراہ کردیا ہے