سورة طه - آیت 51

قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُونِ الْأُولَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

فرعون نے کہا پھر ان کا کیا حال ہونا ہے۔ جو پچھلے زمانوں میں گزر چکے ہیں؟ (یعنی انہین تو تمہارے اس پروردگار کی خبر بھی نہ تھی)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو وہ لاجواب ہوگیا اور شکست خوردہ ہو کر کہنے لگے پھر ان اقوام گزشتہ کے بارے میں تم کیا کہو گے جو بتوں کی پوجا کرتی تھیں، جیسے نوح، ہود، لوط اور صالح کی قومیں جو ایک اللہ پر ایمان نہیں لائیں اور بتوں کی پرستش کرتی ہوئی دنیا سے رخصت ہوگئیں؟