سورة طه - آیت 43
اذْهَبَا إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہاں تم دونوں (یعنی موسیٰ اور ہارون) کیونکہ اب دونوں اکٹھے ہوگئے تھے اور مصر کے قریب وحی الہی نے انہیں دوبارہ مخاطب کیا تھا) فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکشی میں بہت بڑھ چلا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیات (43، 44) میں مذکور بالا اجمال کی تفصیل ہے کہ آپ دونوں میرا پیغام لے کر فرعون کے پاس جایے جس نے سرکشی کی راہ اختیار کرلی ہے اور اپنے آپ کو ایک بندہ عابد و عاجز ثابت کرنے کے بجائے رب اور معبود ہونے کا دعوی کربیٹھا ہے ۔