سورة طه - آیت 42

اذْهَبْ أَنتَ وَأَخُوكَ بِآيَاتِي وَلَا تَنِيَا فِي ذِكْرِي

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اب تو اور تیرا بھائی دونوں میری نشانیاں لے کر جائیں اور میری یاد میں کوتاہی نہ کریں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(17) آپ اور آپ کے بھائی ہارون جن کے لیے آپ نے دعا کی ہے میرے دونوں معجزات لے کر جن کا ظہور میری قدرت سے آپ کے سامنے ہوچکا ہے، دعوت کے لیے آگے بڑھیے، اور آپ دونوں پر اب تک میں جو احسانات و انعامات کیے ہیں، انہیں یاد رکھیے، اور تبلیغ رسالت میں تندہی سے کام لیجیے۔