سورة طه - آیت 29

وَاجْعَل لِّي وَزِيرًا مِّنْ أَهْلِي

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

نیز میرے گھر والوں میں سے میرا وزیر بنا دے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(13) اوپر بیان کیا جاچکا ہے کہ موسیٰ (علیہ السلام) نے دعا کی، اے میرے رب ! میرے خاندان والوں میں سے میرے بھائی ہارون کو رسالت کی ذمہ داری اٹھانے میں میرا شریک و مددگار بنا دے،