سورة مريم - آیت 90

تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنشَقُّ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

قریب ہے کہ آسمان پھٹ پڑے، زمین کا سینہ چاک ہوجائے، پہاڑ جنبش میں آکر گر پڑیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

حقیقت یہ ہے کہ ذات باری تعالیٰ کی طرف اولاد کی نسبت کرنا ایسی بری بات ہے کہ مقام ربانی کے لیے شدت غیرت کے سبب، قریب ہے کہ آسمان پھٹ جائیں، زمین میں شگاف پڑجائے، اور پہاڑ پاش پاش ہوجائیں،