سورة مريم - آیت 88

وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَٰنُ وَلَدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ان لوگوں نے (یعنی عیسائیوں نے) کہا خدائے رحمان نے اپنا ایک بیٹا بنا رکھا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(53) اس آیت کریمہ میں یہود و نصاری اور بعض قبائل عرب کی تردید کی گئی ہے جو اللہ تعالیٰ کے لیے اولاد ثابت کرتے تھے، یہود عزیر (علیہ السلام) کو اور نصاری عیسیٰ (علیہ السلام) کو اللہ کا بیٹا، اور عرب فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں بتاتے تھے،