سورة مريم - آیت 86

وَنَسُوقُ الْمُجْرِمِينَ إِلَىٰ جَهَنَّمَ وِرْدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور مجرموں کو دوزخ کی طرف پیاسے جانوروں کی طرح ہنکائیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جو مجرمین ہوں گے وہ نہایت اہانت آمیز پیاسے جانوروں کے مانند جہنم کی طرف ہانک دیئے جائیں گے۔