سورة مريم - آیت 84

فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْهِمْ ۖ إِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس تو ان کے بارے میں جلدی نہ کر، (فیصلہ امر میں جو دیر ہو رہی ہے تو) یہ صرف اس لیے ہے کہ ہم ان کے دن گن رہے ہیں، (قریب ہے کہ مقررہ وقت ظہور میں آجائے)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

لیکن آپ اس بات کی جلدی نہ کریں کہ انہیں جلد ہلاک کردیا جائے تاکہ زمین ان سے پاک ہوجائے، ہم ان کے اعمال کیا، ان کی سانسوں تک کی گنتی کر رہے ہیں اور جب ان کا مقرر وقت آجائے گا تو ان کے اعمال کا بدلہ انہیں چکا دیں گے۔