سورة مريم - آیت 72
ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوا وَّنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر ہم ایسا کریں گے کہ جو متقی ہیں انہیں نجات دے دیں، جو ظالم ہیں انہیں دوزخ میں چھوڑ دیں، گھٹنوں کے بل گرے ہوئے۔ْ
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور مسلم نے ام مبشر سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا : جو بدر اور حدیبیہ میں شریک ہوئے ان میں سے کوئی جہنم میں داخل نہیں ہوگا، تو حفصہ نے کہا، کیا اللہ نے نہیں کہا ہے : ﴿وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا﴾ تم میں سے ہر ایک اس پر وارد ہوگا؟ تو آپ نے فرمایا : کیا اس کا یہ قول نہیں سنا ﴿ ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا﴾ پھر ہم اہل تقوی کو نجات دے دیں گے۔ واللہ اعلم بالصواب