سورة مريم - آیت 32

وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس نے مجھے اپنی ماں کا خدمت گزار بنایا۔ ایسا نہیں کیا کہ خود سر اور نافرمان ہوتا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

مفسرین لکھتے ہیں کہ جب عیسیٰ (علیہ السلام) نے پہلی بار بات کی تو اپنے آپ کو اللہ کا بندہ بتایا، اور اس کا بیٹا ہونے کا انکار کیا، اور کلام جاری رکھتے ہوئے کہا، اور مجھے وصیت کی ہے کہ تادم حیات نماز پڑھوں اور زکوۃ ادا کروں، اور اپنی ماں کا مطیع و فرمانبرادر رہوں۔