سورة مريم - آیت 31
وَجَعَلَنِي مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ وَأَوْصَانِي بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ مَا دُمْتُ حَيًّا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس نے مجھے بابرکت کیا، خواہ میں کسی جگہ ہوں، اس نے مجھے نماز اور زکوۃ کا حکم دیا کہ جب تک زندہ رہوں یہی میرا شعار ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس نے مجھے صاحب خیر و برکت اور صاحب دعوت بنایا ہے، میں اپنے رب کا پیغام لوگوں تک پہنچاتا رہوں گا۔