سورة مريم - آیت 15

وَسَلَامٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَيَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس پر سلام ہو (یعنی سلامتی ہو) جس دن پیدا ہوا اور جس دن مرا اور جس دن پھر زندہ اٹھایا جائے گا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اللہ تعالیٰ نے انہیں تمام آفات و بلیات سے امن و سلامتی کی خبر دے دی، اور ان کے لیے سلام و تحیہ بھیج دیا، جس دن وہ پیدا ہوئے اس دن شیطان کے چونکا لگانے سے امان میں رہے اور جب وفات پائی تو قبر کے فتنوں سے محفوظ رہے، اور جب دوبارہ اٹھائے جائیں گے تو انہیں کوئی گھبراہٹ لاحق نہیں ہوگ، یہ اللہ تعالیٰ کا یحییٰ پر انعام خاص اور انتہائے عنایت تھی کہ ان تینوں حالات میں انہیں اللہ کا امن و امان حاصل رہا، جب آدمی شدید غربت و وحشت محسوس کرتا ہے اور ضرور محسوس کرتا ہے کہ کوئی اس کے ساتھ ہو۔