سورة الكهف - آیت 75
قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكَ إِنَّكَ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس نے کہا کیا میں نے نہیں کہہ دیا تھا تم میرے ساتھ صبر نہ کرسکو گے؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(46) صاحب محاسن التنزیل نے زمخشری سے نقل کرتے ہوئے لکھا کہ آیت (٧٥) میں İأَلَمْ أَقُلْĬ کے بعد لک کا اضافہ عتاب میں مزید سختی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے کہ ایک بار تو غلطی کی اور نظر انداز کردیا، اب پھر دوبارہ آپ اس غلطی کو دہرا رہے ہیں اور بے جانے بوجھے مجھ پر سخت نکیر کر رہے ہیں۔