سورة الكهف - آیت 62

فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتَاهُ آتِنَا غَدَاءَنَا لَقَدْ لَقِينَا مِن سَفَرِنَا هَٰذَا نَصَبًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جب وہ آگے بڑھے تو موسیٰ نے اپنے آدمی سے کہا، آج کے سفر نے ہمیں بہت تھکا دیا، لاؤ صبح کا کھانا کھالیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

ایک لمبی مسافت طے کرنے کے بعد موسیٰ (علیہ السلام) کو بھوک لگی اور کھانے کے لیے مچھلی مانگی ۔