سورة الإسراء - آیت 108

وَيَقُولُونَ سُبْحَانَ رَبِّنَا إِن كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُولًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور پکار اٹھتے ہیں کہ ہمارے پروردگار کے لیے پاکی ہو، بلاشبہ ہمارے پروردگار کا وعدہ اسی لیے تھا کہ پورا ہو کر رہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اس کی عظمت اور پاکی بیان کرتے ہیں کہ اس نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا اور نبی کریم (ﷺ) کو دنیا والوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے مبعوث کردیا، اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارے رب کا ہر وعدہ پورا ہو کر رہتا ہے۔