سورة الإسراء - آیت 66
رَّبُّكُمُ الَّذِي يُزْجِي لَكُمُ الْفُلْكَ فِي الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(اے لوگو) تمہارا پروردگار تو وہ ہے جو تمہاری کار براریوں کے لیے سمندر میں جہاز چلاتا ہے تاکہ تم (سیرو سیاحت کے ذریعہ سے) اس کا فضل تلاش کرو، بلاشبہ تہ تم پر بڑی رحمت رکھنے والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(41) یہاں سے آیت (70) تک اللہ تعالیٰ نے اپنی وحدانیت و الوہیت کی چند نشانیاں بیان کی ہیں، اس نے بنی نوع انسان کو مخاطب کر کے فرمایا کہ تمہارا رب وہ ہے جو کشتیوں کو سمندر میں ہواؤں کے سہارے چلاتا ہے تاکہ تم اپنی مرضی کے مطابق جہاں چاہو تجارت کی غرض سے جاؤ، اور اللہ کی پیدا کی ہوئی روزی حاصل کرو، یقینا وہ تم پر بہت مہربان ہے کہ سمندر تک کو تمہارے لیے مسخر کردیا، تاکہ تم اسے اپنے سفر اور تجارت کے لیے بآسانی استعمال کرسکو،