سورة الإسراء - آیت 50
قُلْ كُونُوا حِجَارَةً أَوْ حَدِيدًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تم کہہ دو ہاں تم (مرنے کے بعد) کچھ ہی کیوں نہ ہوجاؤ۔ پتھر ہوجاؤ، لوہا ہوجاؤ، یا کوئی اور چیز جو تمہارے خیال میں (دوبارہ زندہ ہونے کے لیے) بہت ہی سخت ہو، (لیکن قدرت الہی تمہیں دوبارہ زندہ کر کے رہیے گی)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اللہ تعالیٰ نے ان کے جواب میں فرمایا کہ مردہ بدن کو دوبارہ بنا کر اس میں زندگی دوڑا دینا، ہمارے لیے بہت ہی آسان ہے چاہے اس بدن سے زندگی کے آثار پتھر یا لوہے کی طرح کیوں نہ ناپید ہوگئے ہوں، یا کسی اور چیز کی طرح جس کا زندہ ہونا تمہارے نزدیک ناممکن ہو، اللہ تعالیٰ جب چاہے گا اسے زندہ کردے گا اور کوئی چیز اس سے مانع نہیں بنے گی۔