سورة الإسراء - آیت 30

إِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تمہارا پروردگار جس کسی کی روزی چاہتا ہے فراخ کردیتا ہے اور جس کی چاہتا ہے نپی تلی، وہ اپنے بندوں (کی حالت) کی خبر رکھنے والا اور (سب کچھ) دیکھنے والا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(19) بندوں کی روزی میں وسعت اور تنگی، اللہ تعالیٰ کی مشیت کے تابع ہے، وہ ان کے ظاہر و باطن کو خوب جانتا ہے، اور اپنی حکمت کے تقاضے کے مطابق جس کو چاہتا ہے روزی بڑھا دیتا ہے اور جس کی چاہتا ہے گھٹا دیتا ہے۔