سورة النحل - آیت 54

ثُمَّ إِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنكُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنكُم بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر جب ایسا ہوا ہے کہ وہ تم سے دکھ دور کردیتا ہے تو دیکھو تم میں سے ایک گروہ معا اپنے پروردگار کے ساتھ دوسری ہستیوں کو شریک بنانے لگتا ہے۔ تاکہ جو نعمت ہم نے اسے دی تھی اس کی (پوری طرح) ناشکری کرے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور تمہارے حال پر رحم کھاتے ہوئے جب وہ اس تکلیف کو دور کردیتا ہے تو تم میں سے کچھ لوگ اس کے ساتھ غیروں کو شریک بنانے لگتے ہیں اور کہنے لگتے ہیں کہ یہ ہمارے معبودوں کا کرشمہ ہے، انہی کی بدولت ہماری یہ تکلیف دور ہوئی ہے،