سورة النحل - آیت 42

الَّذِينَ صَبَرُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ لوگ جو (ہر طرحح کی مصیبتوں میں) ثابت قدم رہے اور جو اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (42) سے یہ بھی مستفاد ہے کہ صبر اور توکل داعی الی اللہ کی دو اہم ترین صفات ہیں ان کے بغیر وہ اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔