سورة النحل - آیت 39

لِيُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي يَخْتَلِفُونَ فِيهِ وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّهُمْ كَانُوا كَاذِبِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(اور پھر کیوں اٹھائے گا؟) اس لیے کہ جن باتوں میں لوگ اختلاف کرتے ہیں ان کی حقیقت کھول دے اور اس لیے کہ منکر جان لیں وہ (اپنی روش میں) جھوٹے تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیات (39،40) میں یہی کچھ بیان کیا گیا ہے کہ قیامت کے دن کافروں کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ جھوٹے تھے اور انسانوں کو دوبارہ زندہ کرنا اللہ تعالیٰ کے لیے نہایت آسان ہے،