سورة النحل - آیت 21

أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاءٍ ۖ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ مردے ہیں نہ کہ زندگی رکھنے والے، انہیں اس کی بھی خبر نہیں کہ کب (موت سے) اٹھائے جائیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے مزید تاکید کے طور پر فرمایا کہ وہ تو مردہ ہیں نہ کبھی زندہ تھے اور نہ مستقبل میں انہیں زندگی ملے گی اور انہیں شعور بھی نہیں کہ وہ کبھی اٹھائے جائیں گے، تو پھر وہ اللہ کے سوا معبود کیسے ہوسکتے ہیں؟