سورة النحل - آیت 17

أَفَمَن يَخْلُقُ كَمَن لَّا يَخْلُقُ ۗ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر بتلاؤ کیا دونوں ہستیاں برابر ہوگئیں؟ جو وہ پیدا کرتی ہے (یعنی جس نے ربوبیت و فیضان کا یہ تمام کارخانہ بنا دیا ہے) اور وہ جو کچھ پیدا نہیں کرتی (بلکہ خود اپنی ہستی کے لیے پروردگار عالم کی ربوبیت کی محتاج ہے؟) پھر کیا تم سمجھتے بوجھتے نہیں؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(10) یہ مشرکین مکہ کے لیے ایک الزامی قول اور ڈانٹ اور پھٹکار ہے کہ جس ذات واحد نے مذکورہ بالا عظیم مخلوقات کو پیدا کیا ہے، کیا اس کے مانند وہ اصنام اور جھوٹے معبود ہوسکتے ہیں جو کچھ بھی پیدا کرنے کی قدرت نہیں رکھتے ہیں۔