سورة یوسف - آیت 74

قَالُوا فَمَا جَزَاؤُهُ إِن كُنتُمْ كَاذِبِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(کارندوں نے کہا) اچھا اگر تم جھوٹے نکلے تو بتلاؤ چور کی سزا کیا ہونی چاہیے؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تو یوسف کے لوگوں نے کہا کہ اگر تم لوگ جھوٹے نکلے تو چور کو کیا سزا ملنی چاہیے؟