سورة یوسف - آیت 63

فَلَمَّا رَجَعُوا إِلَىٰ أَبِيهِمْ قَالُوا يَا أَبَانَا مُنِعَ مِنَّا الْكَيْلُ فَأَرْسِلْ مَعَنَا أَخَانَا نَكْتَلْ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر جب یہ لوگ اپنے باپ کے پاس لوٹ کر گئے تو کہا اے ہمارے باپ ! آئندہ کو غلہ کی فروخت ہم پر بند کردی گئی ہے، پس ہمارے بھائی (بنیامین) کو ہمارے ساتھ بھیج دے کہ غلہ خرید لائیں اور ہم اس کے نگہبان ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(55) واپس جاکر اپنے باپ یعقوب (علیہ السلام) سے کہا کہ اگر ہم اپنے بھائی بنیامین کو لے کر نہیں جائیں گے تو ہمیں غلہ نہیں ملے گا، اس لیے اسے ہمارے ساتھ جانے دیجیے تاکہ ہمیں غلہ مل سکے، اور یقین کیجیے کہ ہم اس کی پوری طرح حفاظت کریں گے۔