سورة یوسف - آیت 14

قَالُوا لَئِنْ أَكَلَهُ الذِّئْبُ وَنَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّا إِذًا لَّخَاسِرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

انہوں نے کہا بھلا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ بھیڑیا اسے کھالے اور ہمارا ایک پورا جتھا موجود ہو، اگر ایسا ہو تو پھر ہم نرے نکمے ہی نکلے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(14) چونکہ دوسرے عذر کا تعلق یوسف کی زندگی سے تھا، اسی لیے انہوں نے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے جواب دیا۔