سورة ھود - آیت 102

وَكَذَٰلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَىٰ وَهِيَ ظَالِمَةٌ ۚ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور تیرے پروردگار کی پکڑ ایسی ہی ہوتی ہے جب وہ انسانی آبادیوں کو ظلم کرتے ہوئے پکڑتا ہے۔ یقینا اس کی پکڑ بڑی ہی دردناک بڑی ہی سخت ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(85) اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ سے یہ سنت رہی ہے کہ وہ ظالموں کا ضرور مواخذہ کرتا ہے، اس لیے ظالموں کو برے انجام سے ڈرتے رہنا چاہیے۔