سورة ھود - آیت 101
وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَٰكِن ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ ۖ فَمَا أَغْنَتْ عَنْهُمْ آلِهَتُهُمُ الَّتِي يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مِن شَيْءٍ لَّمَّا جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ ۖ وَمَا زَادُوهُمْ غَيْرَ تَتْبِيبٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا، بلکہ خود انہوں نے ہی اپنے اوپر ظلم کیا، تو دیکھ جب تیرے پروردگار کی (ٹھہرائی ہوئی بات) آپہنچی تو ان کے وہ معبود کچھ بھی کام نہ آئے جنہیں اللہ کے سوا پکارار کرتے تھے، انہوں نے کچھ فائدہ نہ پہنچایا بجز اس کے کہ ہلاکی کا باعث ہوئے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(84) ان قوموں کو ہلاک کر کے اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا، بلکہ کفر و معاصی کا ارتکاب کر کے انہوں نے خود اپنے لیے ہلاکت و بربادی کا سامان مہیا کیا، اور جب ان پر عذاب نازل ہوا تو ان کے جھوٹے معبود ان کے کچھ بھی کام نہ آئے، بلکہ درحقیقت دنیا و آخرت میں وہی ان کی بربادی کا سبب بنے۔