سورة ھود - آیت 53
قَالُوا يَا هُودُ مَا جِئْتَنَا بِبَيِّنَةٍ وَمَا نَحْنُ بِتَارِكِي آلِهَتِنَا عَن قَوْلِكَ وَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(ان لوگوں نے) کہا اے ہود ! تو ہمارے پاس کوئی دلیل لے کر تو آیا نہیں (جسے ہم دلیل سمجھیں) اور ہم ایسا کرنے والے نہیں کہ تیرے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں، ہم تجھ پر ایمان لانے والے نہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(41) لیکن انہوں نے کبر و عناد کی وجہ سے تمام دلائل و براہین کا یکسر انکار کردیا اور دانستہ جھوٹ بولتے ہوئے کہا کہ اے ہود ! چونکہ تم اپنی صداقت پر اب تک کوئی دلیل نہیں پیش کرسکے، اس لیے ہم صرف تمہاری باتوں میں آکر اپنے معبودوں کو نہیں چھوڑ سکتے ہیں اور تم پر ایمان نہیں لاسکتے ہیں۔