سورة یونس - آیت 69
قُلْ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(اے پیغمبر) تم کہو، جو لوگ اللہ پر بہتان باندھتے ہیں وہ کبھی فلاح پانے والے نہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس کے بعد آیات (70, 69) میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) سے فرمایا کہ آپ مشرکین سے کہہ دیجیے کہ یہ اللہ پر افترا پردازی ہے، اور مفتری کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا، اور اگر وقتی طور پر ان کا کوئی مقصد حاصل ہو بھی جائے تو وہ دنیاوی حقیر سا فائدہ ہوگا، بالآخر انہیں مرنے کے بعد اللہ کے پاس جانا ہے، جہاں وہ ان کے کفر اور افترا پردازی کی سخت سزا دے گا۔