سورة یونس - آیت 32
فَذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ ۖ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلَالُ ۖ فَأَنَّىٰ تُصْرَفُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہی اللہ فی الحقیقت تمہارا پروردگار ہے پھر بتلاؤ سچائی کے جان لینے کے بعد اسے نہ ماننا گمراہ نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ تم (حقیقت سے) منہ پھیرے کدھر کو جارہے ہو؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (32) میں اسی مضمون کو مزید تاکید کے ساتھ بیان کیا گیا ہے کہ جو اللہ سارے جہاں کا پالنے والا ہے، اور جو ان تمام امور کا فاعل حقیقی ہے جن کا اوپر ذکر ہوا ہے وہی تمہارا معبود حقیقی ہے، اور حق و باطل کے درمیان کوئی تیسری راہ نہیں ہے، اس لیے اس کے علاوہ کوئی بھی معبود نہیں ہے، تو اے مشرکین تم توحید باری میں اللہ تعالیٰ کی راہ چھوڑ کر کیوں شرک کی راہ پر چلے جارہے ہو۔