سورة التوبہ - آیت 125

وَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا إِلَىٰ رِجْسِهِمْ وَمَاتُوا وَهُمْ كَافِرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لیکن (ہاں) جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) روگ ہے (اور ایمان کی جگہ انکار کی ناپاکی) تو بلاشبہ اس نے ان کی ناپاکی پر ایک اور ناپاکی بڑھا دی، اور (نتیجہ بھی دیکھ لو) وہ مرگئے، اور اس حالت میں مرے کہ ایمان سے قطعی محروم تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

لیکن منافقین کا حال مؤمنوں سے بالکل مختلف ہوتا ہے جب جب قرآن کی کوئی سورت نازل ہوتی ہے ان کا نفاق بڑھتا جاتا ہے، اس سے بڑھ کر ان کی بدبختی اور کیا ہوسکتی ہے کہ جو چیز اہل ایمان کے دلوں کو زندگی دیتی ہے وہی ان کے دلوں کو اور مردہ بنا دیتی ہے اور بالآخر ان کی موت کفر پر ہوتی ہے۔