سورة التوبہ - آیت 57

لَوْ يَجِدُونَ مَلْجَأً أَوْ مَغَارَاتٍ أَوْ مُدَّخَلًا لَّوَلَّوْا إِلَيْهِ وَهُمْ يَجْمَحُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(ان کے دلوں کے خوف و نفرت کا یہ حال ہے کہ) اگر انہیں پناہ کی کوئی جگہ مل جائے یا کوئی غار یا کوئ اور چھپ بیٹھنے کا سوراخ تو تم دیکھو کہ یہ فورا اس کا رخ کریں اور حالت یہ ہو کہ گویا رسی توڑ کر بھاگے جارہے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

44۔ مسلمانوں سے ان کے خوف اور نفرت کا حال یہ ہے کہ اگر انہیں کوئی پناہ گاہ، یا کوئی غار یا اور کوئی داخل ہونے کی جگہ مل جاتی تو وہاں چلے جاتے تاکہ مسلمانوں سے دور ہوتے، اور اسلام اور مسلمانوں کی کامیابی اور ان کے فتح و غلبہ کی باتیں سن سن کر ان کے دل پر جو چرکے لگتے ہیں اس سے نجات مل جاتی۔