سورة الاعراف - آیت 193
وَإِن تَدْعُوهُمْ إِلَى الْهُدَىٰ لَا يَتَّبِعُوكُمْ ۚ سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ أَدَعَوْتُمُوهُمْ أَمْ أَنتُمْ صَامِتُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اگر تم سیدھی راہ کی طرف بلاؤ تو تمہارے پیچھے قدم نہ اٹھا سکیں اور تم انہیں پکارو یا چپ رہو دونوں حالتوں کا نتیجہ تمہارے لیے یکساں ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(122) اور مشر کین اگر اپنے اصنام کو رشد و ہدایت کی دعوت دیں گے تو وہ ان کی پیروی بھی نہیں کریں گے اس لیے کہ بے جان بتوں کے لیے ہدایت وگمراہی دونوں برابر ہے۔