سورة الاعراف - آیت 102
وَمَا وَجَدْنَا لِأَكْثَرِهِم مِّنْ عَهْدٍ ۖ وَإِن وَجَدْنَا أَكْثَرَهُمْ لَفَاسِقِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ان میں سے اکثروں کو ہم نے ایسا پایا کہ اپنے عہد پر قائم نہ تھے (یعنی انہوں نے اپنا فطری شعور و وجدان کہ فطرت انسانی کا عہد ہے ضائع کردیا تھا) اور اکثروں کو ایسا ہی پایا کہ یک قلم نافرمان تھے۔ (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے دوبارہ ان ہلاک شدہ قوموں کی بعض برائیوں کو بیان کیا ہے کہ حق کی تکذیب ان کا شیوہ بن گیا تھا، جب حق آیا تو انہوں نے اسے جھٹلا نا اور ازل میں انہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اس کی خلاف ورزی کرنا ان کی عادت بن گئی تھی، اور اللہ تعالیٰ کے سرکش ونافرمان بندے ہوگئے تھے، اسی لیے اللہ نے انہیں ہلاک کردیا۔