سورة الليل - آیت 18

الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جوپاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٩] یعنی جو مال اس نے خرچ کیا اس سے شہرت یا نمود و نمائش مقصود نہیں تھی بلکہ مقصود یہ تھا کہ اس کا دل بخل کے مرض سے پاک ہوجائے۔