سورة الشمس - آیت 11

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

قوم ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر (حضرت صالح کی) تکذیب کی۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٠] اسی حقیقت کو ایک تاریخی نظیر سے سمجھایا گیا ہے اور اس نظیر کے لیے قوم ثمود کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کہ ان کا مسکن مکہ کے قریب تھا اور اہل مکہ میں ان کی داستانیں زبان زد عام تھیں۔ یعنی قوم ثمود نے بھی سرکشی کی راہ اختیار کرتے ہوئے اس حقیقت کی پروا نہ کی اور اللہ کی آیات اور اس کے رسول کی تکذیب کی تھی۔