سورة الشمس - آیت 2
وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اورچاند کی جو اس کے بعد ضیاگستر ہوتا ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢] تلیٰ بمعنی کسی چیز کا کسی دوسری چیز کے پیچھے آنا اور بار بار آتے رہنا۔ یعنی مہینہ کے اکثر ایام ایسے ہوتے ہیں کہ سورج ڈوبنے کے بعد چاند نکل آتا ہے۔