سورة البلد - آیت 12
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تم کیا سمجھے کہ ہم نے جویہاں عقبہ کا لفظ کہا ہے سواس سے کیا مقصود ہے؟
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٠] یہ گھاٹی دراصل اخلاقی بلندیاں ہیں اور ان پر چڑھنے کا راستہ دشوار گزار اس لحاظ سے ہے کہ ایسے راستے عموماً انسان کی خواہش کے خلاف اور طبیعت کے لئے ناگوار اور گرانبار ہوتے ہیں۔