سورة البلد - آیت 10

وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور کیا ہم نے اسے سعادت وشقاوت کی دونوں راہیں نہیں دکھادیں؟

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٨] اس آیت کے دو مطلب ہیں۔ ایک یہ کہ ہم نے انسان کے پیدا ہوتے ہی اس کی ماں کی چھاتیوں کی طرف رہنمائی کردی تاکہ وہ نشوونما پاسکے۔ اعضائے انسانی کے ذکر کے لحاظ سے یہ مطلب بھی درست ہے۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ ہم نے اسے بھلائی اور برائی کے دونوں راستے بتا دیے۔ اسی کا نام قوت تمیز اور عقل ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے انبیاء بھیج کر اور کتابیں نازل فرما کر ان راہوں کی پوری وضاحت بھی کردی۔